مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْمُحَافَظَةِ عَلَى الْوُضُوءِ] · حديث 1242
1242 - عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا إِنِ اسْتَقَمْتُمْ، وَحَافِظُوا عَلَى الْوُضُوءِ ; فَإِنَّ خَيْرَ عَمَلِكُمُ الصَّلَاةُ، وَتَحَفَّظُّوا مِنَ الْأَرْضِ فَإِنَّهَا أُمُّكُمْ، وَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ عَامِلٍ عَلَيْهَا خَيْرًا أَوْ شَرًّا إِلَّا وَهِي مُخْبِرَةٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ربیعہ الجرشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایا: " تم لوگ ٹھیک رہو ! اور یہ اچھا ہے اگر تم ٹھیک رہو ' اور وضو کی حفاظت کرو (یعنی ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کرو ' یا اہتمام کے ساتھ پورا وضو کرو) تمہار سب سے بہتر عمل نماز ہے اور تم زمین کی حفاظت کرو' کیونکہ یہ تمہاری اصل ہے ' جو بھی شخص اس پر اچھا یا برا جو بھی عمل کرے گا' یہ (اس عمل کے بارے میں) خبر دیدی گی"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on ablution] · Hadith 1242
