مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ تَوْسِعَةِ الْمَسَاجِدِ] · حديث 1961
1961 - «عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "يَنْبَغِي أَنْ نَزِيدَ فِي مَسْجِدِنَا" مَا زِدْتُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَزِيدَ فِي قِبْلَتِنَا"، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَزِيدَ فِي قِبْلَتِكُمْ"، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ نَافِعٍ وَعُمَرَ.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: " مناسب یہ ہے کہ ہم اپنی مسجد میں اضافہ کردیں "۔ تو میں نے ( مسجد نبوی کی تعمیر نو میں ) اضافہ نہیں کرنا تھا۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : " بے شک ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے قبلہ میں اضافہ کر دیں ( یعنی مسجد میں توسیع کر دیں ) "۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں ان کے الفاظ یہ ہیں : " میں چاہتا ہوں کہ تم لوگوں کے قبلہ میں اضافہ کر دوں (یعنی مسجد میں توسیع کر دوں ) " ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے ، جسے امام احمد اور دیگر نے " ثقہ " قرار دیا ہے ، اس کے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے امام احمد کی سند نافع اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان منقطع ہے۔
لَوْلَا أَنِّي ← عُمَرَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Section of the expansion of mosques] · Hadith 1961
