مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الدُّخُولِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ مِنْ بَابِ بَنِي شَيْبَةَ وَالْخُرُوجِ مِنْ غَيْرِهِ] · حديث 5463
5463 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَخَلْنَا مَعَهُ مِنْ دَارِ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، وَهُوَ الَّذِي تُسَمِّيهِ النَّاسُ بَابَ بَنِي شَيْبَةَ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ مِنْ بَابِ الْحَرُورَةِ، وَهُوَ بَابُ الْحَنَّاطِينَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ أَبِي مَرْوَانَ قَالَ السُّلَيْمَانِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دار بنوعبد مناف کی طرف سے ( مسجد حرام میں ) داخل ہوئے تھے اور آپ کے ساتھ ہم بھی داخل ہوئے تھے یہ وہ درازہ ہے ‘ جسے لوگ باب بنوشیبہ کہتے ہیں اور جب ہم آپ کے ساتھ مد ینہ منورہ کی طرف جانے کے لئے نکلے تھے تو باب حرورہ کی طرف سے نکلے تھے جو باب حناطین ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن ابومروان ہے سلیمانی کہتے ہیں: اس میں غوروفکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 5463
