مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ إِلَى الْعُمْرَةِ] · حديث 5429
5429 - عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: «يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَرَأَيْتَ قَوْلَكَ: مَا حَجَّ رَجُلٌ لَمْ يَسُقِ الْهَدْيَ مَعَهُ، ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ إِلَّا حَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَمَا طَافَ بِهَا حَاجٌّ قَطُّ سَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ إِلَّا اجْتَمَعَتْ لَهُ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ، وَالنَّاسُ لَا يَقُولُونَ هَذَا؟ قَالَ: وَيْحَكَ!! إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَمَنْ مَعَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ لَا يَذْكُرُونَ إِلَّا الْحَجَّ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ الْهَدْيَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَيَحِلَّ بِعُمْرَةٍ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنْهُمْ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا هُوَ الْحَجُّ؟ فَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهُ لَيْسَ بِالْحَجِّ، وَلَكِنَّهُ عُمْرَةٌ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے غلام کر یب بیان کرتے ہیں: انہوں نے کہا: اے ابوعباس! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص حج کے لئے آئےاوروہ قربانی کا جانورساتھ نہ لا یا ہو پھراگروہ بیت اللہ کا طواف کر کے عمرہ کر کے احرام کھول سکتا ہے ‘اور جو حاجی اس کا طواف کر لے اور اپنے ساتھ قربانی کا جانور لا یا ہوتو وہ حج اور عمرہ اکٹھا کرے گا آپ تو یہ کہتے ہیں‘ لیکن لوگ تو یہ نہیں کہتے ہیں‘ انہوں نے فرمایا: تمہاراستیاناس ہونبی اکرم ﷺنکلے تھے۔ آپ کے ساتھ ایسے اصحاب بھی تھے جوصرف حج کا تلبیہ پڑھ رہے تھے تو نبی اکرم ﷺنے یہ حکم دیا کہ جس شخص کےساتھ قربانی کا جانورنہ ہو وہ بیت اللہ کا طواف کرنے کے بعد عمرہ کر کے احرام کھول دے ان میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ ! کیایہ حج ہے؟ نبی اکرمﷺ نے ارشادفرمایا: یہ حج نہیں ہے بلکہ یہ عمرہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت’’صحیح‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
کُرَیْبٍ مَوْلٰی ابْنِ عَبَّاسٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › Chapter of the termination of Hajj to Umrah] · Hadith 5429
