مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَمُجَالَسَتِهِمْ] · حديث 518
518 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «إِنَّ لُقْمَانَ قَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ، عَلَيْكَ بِمُجَالَسَةِ الْعُلَمَاءِ، وَاسْمَعْ كَلَامَ الْحُكَمَاءِ، فَإِنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْقَلْبَ الْمَيِّتَ بِنُورِ الْحِكْمَةِ كَمَا يُحْيِي الْأَرْضَ الْمَيِّتَةَ بِوَابِلِ الْمَطَرِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " لقمان نے اپنے بیٹے سے یہ کہا تھا : اے میرے بیٹے تم پر لازم ہے کہ علماء کی ہم نشینی اختیار کرو اور حکماء ( یعنی عقل مند ور تجربہ کار افراد ) کا کلام سنو، کیونکہ اللہ تعالیٰ مردہ دل کو حکومت کے نور کے ذریعے زندگی دیتا ہے ، جس طرح وہ بنجر زمین کو بارش کے ذریعے زندگی دیتا ہے " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے عبید اللہ بن زحر سے علی بن یزید سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں ، ان سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 518
