مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ بَيَانِ الْأَجْرِ] · حديث 6454
6454 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ اسْتِئْجَارِ الْأَجِيرِ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ أَجْرُهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ فِيمَا أَحْسَبُ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات منع کیا ہے کہ کسی مزدور کو مزدور رکھا جائے جب تک اس کے سامنے اس کا معاوضہ واضح نہیں کر دیا جاتا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے امام نسائی نے اسے ’’موقوف‘‘ روایت کے طور پر نقل کیا ہے امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ میرے خیال میں ابراہیم نخعی نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Hadith 6454
