مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي الْمَبْطُونِ] · حديث 3879
3879 - عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ حُمَمَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ غَازِيًا إِلَى أَصْبَهَانَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَفُتِحَتْ أَصْبَهَانُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ حُمَمَةً يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبُّ لِقَاءَكَ فَإِنْ كَانَ صَادِقًا فَاعْزِمْ بِهِ عَلَيْهِ بِصِدْقِهِ وَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَاعْزِمْ لَهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ كَرِهَ فَأَخَذَهُ الْبَطْنُ فَمَاتَ بِأَصْبَهَانَ فَقَالَ أَبُو مُوسَى: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا وَاللَّهِ مَا سَمِعَنَا فِيمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَلَغَ عِلْمُنَا إِلَّا أَنَّ حُمَمَةَ شَهِيدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
حمید بن عبد الرحمن حمیری بیان کرتے ہیں: ایک صاحب جن کا نام حضرت حممہ رضی اللہ عنہ تھاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ۔ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے اصبہان چلے گئے ۔انہوں نے یہ دعا کی اے اللہ ! حممہ رضی اللہ عنہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ تیری بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے اگروہ سچا ہوتو اس کی سچائی کواس پر لازم کردے اوراگر جھوٹا ہو تو اس کے خلاف کو اس پر لازم کر دے خواہ وہ اسے ناپسند کرتا ہو‘ تو انہیں پیٹ کے درد نے اپنے لپیٹ میں لے لیا‘ اوران کا انتقال اصبہان میں ہو گیا تو حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اے لوگو! بے شک اللہ کی قسم ہم نے تمہارے نبی کی زبانیں جو با تیں سنی ہیں‘ اور جو ہماراعلم ہے‘ اس کے مطابق حمامہ شہید ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے امام احمد نے اس کی مانندنقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤ داودی ہے ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے’’ ثقہ‘‘ قرار دیا ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے’’ضعیف‘‘ قرارد یا ہے۔
ثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى. ← أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ، ← مِنْ نَبِيِّكُمْ وَبَلَغَ عِلْمُنَا إِلَّا أَنَّ حُمَمَةَ شَهِيدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ← فِيمَا ← وَاللَّهِ مَا ← أَبُو مُوسَى: يَا أَيُّهَا النَّاسُ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [A door in the liner] · Hadith 3879
