مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ] · حديث 2096
2096 - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ: " اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ "وَإِذَا خَرَجَ قَالَ: " اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : " اے اللہ ! تو میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے "۔ ( اور جب آپ مسجد سے ) باہر تشریف لاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے۔ " اے اللہ ! میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے "۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے ، اور وہ متروک الحدیث ہے ۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
Hadith 2096
