مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ] · حديث 6781
6781 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ أَحْيَا أَرْضًا وَعِرَةً مِنَ الْمِصْرِ أَوْ مَيْتَةً مِنَ الْمِصْرِ فَهِيَ لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
حضرت جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’جو شہر کی سخت (یعنی پتھریلی اور دشوار) زمین کو آباد کرتا ہے، یا شہرکی مردار (یعنی بنجر) زمین کو آباد کرتا ہے، تو وہ زمین اس کی ہوگی‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔
النَّبِيِّ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Hadith 6781
