مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي اسْمِ الْعِشَاءِ] · حديث 1758
1758 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ ; فَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ الْعِشَاءُ، وَإِنَّمَا سَمَّتْهَا الْأَعْرَابُ الْعَتَمَةَ مِنْ أَجْلِ إِبِلِهِمْ لِحِلَابِهَا» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَغَيْلَانُ بْنُ شُرَحْبِيلَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " دیہاتی لوگ تمہاری نماز کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آ جائیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں " عشاء " کے نام سے مذکور ہے، اور دیہاتی اسے " عتمہ" کہتے ہیں : کیونکہ انہوں نے اس وقت اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنا ہوتا ہے" ۔ یہ روایت امام بزار اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا غیلان بن شرجیل نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ " ثقہ " ہے ۔
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in the name of dinner] · Hadith 1758
