مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِي ثَمَنِ الْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْكَلْبِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 6416
6416 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ بِمَكَّةَ يَقُولُ: " إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَالْمَيْتَةِ، وَالْخِنْزِيرِ ". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّهُ يُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: " لَا، هِيَ حَرَامٌ ". ثُمَّ قَالَ: " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ جَمَّلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا، فَأَكَلُوا ثَمَنَهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَثَمَنِ الْخِنْزِيرِ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ». وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ. وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح کے سال مکہ مکرمہ میں‘ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کویہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب ،مردار اور خنزیر کوفروخت کرنے کو حرام قرار دے دیا ہے عرض کی گئی یارسول اللہ! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کیونکہ اس کے ذریعے کشتیوں کو تیل لگایاجا تا ہےکھالوں کوتیل لگایاجا تا ہےاورلوگ اس کے ذریعے روشنی بھی حاصل کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفر یا جی نہیں! وہ حرام ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو بربادکرے بے شک جب اللہ تعالیٰ نے ان پر چر بی کوحرام قرارد یا توانہوں نے اسے پگھلا لیا پھر وہ اس کوفروخت کر کے اس کی قیمت کھا لیتےتھے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےکتے کی قیمت خنزیر کی قیمت فاحشہ عورت کی کمائی نر جانور کوجفتی کے لئے دینے کے معاوضے( سے منع کیا ہے)۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں امام طبرانی کی سند حسن ہے۔
إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةَ وَالْخِنْزِيرَ فَقِيلَ ← رَسُولَ اللَّهِ عَامَ الْفَتْحِ بِمَكَّةَ ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Hadith 6416
