مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِي جِيفَةِ الْكَافِرِ] · حديث 6426
6426 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أُصِيبَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَطَلَبُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجِنُّوهُ فَقَالَ: " لَا، وَلَا كَرَامَةَ لَكُمْ ". قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ جَعْلًا. قَالَ: " ذَاكَ أَخْبَثُ وَأَخْبَثُ». قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ خندق کے موقع پر مشرکین کا ایک فرد مارا گیا ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ لوگ اس کو دفن کر دیں‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر مایا: جی نہیں! تمہارے لئے کوئی عزت افزائی نہیں ہے‘ ان لوگوں نے کہا: ہم آپ کو اس کا معاوضہ دینے کے لئے تیار ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ اور زیادہ خبیث ہے ‘یہ اور زیادہ خبیث ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں :یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیرنقل کی ہے ۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلیٰ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔
نَجْعَلُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ جُعْلًا ← لَا وَلَا كَرَامَةَ لَكُمْ ← «أُصِيبَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَطَلَبُوا إِلَى النَّبِيِّ أَنْ يُجِنُّوهُ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 6426
