مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ السُّؤَالِ عَمَّا يُشَكُّ فِيهِ] · حديث 703
703 - عَنِ الْمِقْدَادِ - يَعْنِي ابْنَ الْأَسْوَدِ - قَالَ: «قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْكَ شَكَكْتُ فِيهِ. قَالَ: " إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الْأَمْرِ فَلْيَسْأَلْنِي عَنْهُ ". قَالَ: قَوْلُكَ فِي أَزْوَاجِكَ: " إِنِّي لَا أَرْجُو لَهُنَّ مِنْ بَعْدِي الصِّدِّيقِينَ ". قَالَ: " وَمَنْ تَعُدُّونَ الصِّدِّيقِينَ؟ "، فَقُلْنَا: أَوْلَادُنَا الَّذِينَ يَهْلِكُونَ صِغَارًا؟ قَالَ: " لَا، الصِّدِّيقُونَ هُمُ الْمُتَصَدِّقُونَ " ثَلَاثًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ، إِلَّا أَنَّ قُرَيْبَةَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: تَفَرَّدَ عَنْهَا ابْنُ أَخِيهَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي بَابِ السُّؤَالِ عَنِ الْفِقْهِ.
حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں گذارش کی : ایک چیز ، جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہوتی ہے ، اس کے بارے میں مجھے شک ہو جاتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کسی معاملے کے بارے میں ۔ تم میں سے کسی ایک کو شک ہو جائے، تو اسے اس معاملے کے بارے میں مجھ سے پوچھ لینا چاہیے ، حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے عرض کی : آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ازواج کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: اپنے بعد مجھے ان کے بارے میں صدیقین کی امید نہیں ہے "۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا : تم لوگ صدیقین کسے شمار کرتے ہو ؟ ہم نے عرض کی : ہماری اولاد ، جو کمسنی میں فوقت ہو گئی تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی نہیں !صدیقین سے مراد ، صدقہ کرنے والے لوگ ہیں ۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔ یہ روایت امام طبرانی معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے تمام رجال ثقہ ہیں اپبتہ قریبہ نامی خاتون کے بارے میں ، امام ذہبی فرماتےہیں : اس خاتون کا بھتیجا موسی بن یعقوب زمعی ، اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق احادیث فقہ کے بارے میں سوال کرنے سے متعلق باب میں آئیں گی ۔
الْمِقْدَادِ يَعْنِي ابْنَ الْأَسْوَدِ
Hadith 703
