مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي حُرْمَتِهَا] · حديث 5792
5792 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لِكُلِّ نَبِيٍّ حَرَمٌ، وَحَرَمِي الْمَدِينَةُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُهَا بِحُرَمِكَ أَنْ لَا تَأْوِي بِهَا مُحْدِثًا، وَلَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُعْضَدُ شَوْكُهَا، وَلَا تُؤْخَذُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدِهَا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا : ’’ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مد ینہ ہے: اے اللہ! میں تیری حرمت کے حوالے سے اسے حرم قرار دیتا ہوں تو اس میں کسی بدعتی کو پناہ نہ دینا ‘ یہاں کے گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا‘ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا ‘ یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا البتہ اعلان کرنے کے لئے اس کا حکم مختلف ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 5792
