مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي عَظَمَةِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى] · حديث 251
251 - عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: هَلْ تَرَى رَبَّكَ؟ قَالَ: إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سَبْعِينَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ، لَوْ رَأَيْتُ أَدْنَاهَا لَاحْتَرَقْتُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَائِدٌ الْأَعْمَشُ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: عِنْدَهُ أَحَادِيثُ مَوْضُوعَةٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يَهِمُ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:: " میں نے جبرائیل سے دریافت کیا: کیا تم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے اور اس کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں ، اگر میں ان میں سے (اپنی طرف والے) سب سے قریب والے ( حجاب ) کو دیکھ لوں ، تو میں جل جاؤں "۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس میں اعمش کو ساتھ لے کر چلنے والا شخص موجود ہے، امام ابو داؤد فرماتے ہیں : اس سے موضوع احادیث منقول ہیں ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب "الثقات" میں کیا ہے اور انہوں نے یہ کہا ہے۔ یہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter in the greatness of God, glory be to Him, and the Most High] · Hadith 251
