مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَخَذَ شَيْئًا بِغَيْرِ إِذْنِ صَاحِبِهِ] · حديث 6869
6869 - عَنْ جَابِرٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ وَأَصْحَابُهُ بِامْرَأَةٍ ذَبَحَتْ لَهُمْ شَاةً وَاتَّخَذَتْ لَهُمْ طَعَامًا فَلَمَّا رَجَعَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا ذَبَحْنَا لَكُمْ شَاةً، وَاتَّخَذْنَا لَكُمْ طَعَامًا، فَادْخُلُوا فَكُلُوا. فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ، وَكَانُوا لَا يَبْدَءُونَ حَتَّى يَبْدَأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لُقْمَةً فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُسِيغَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذِهِ الشَّاةُ ذُبِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهَا ". فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَا نَحْتَشِمُ مِنْ آلِ مُعَاذٍ نَأْخُذُ مِنْهُمْ وَيَأْخُذُونَ مِنَّا». قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا گزر، ایک خاتون کے پاس سے ہوا، جس نے ان لوگوں کے لئے بکری ذبح کی تھی اور ان کے لئے کھانا تیار کیا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو اس نے عرض کی: یارسول اللہ! ہم نے آپ کے لئے بکری ذبح کی ہے اور آپ کے لئے کھانا تیار کیا ہے، آپ لوگ اندر آ جائیں اور کھانا کھالیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب اندر آگئے، لوگ اس وقت تک کھانا شروع نہیں کرتے تھے، جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شروع نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لقمہ لیا، لیکن آپ اسے نگل نہیں سکے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ بکری، اِس کے مالکان کی اجازت کے بغیر ذبح کی گئی ہے، اس عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے اور آل مغاذ کے درمیان کوئی تکلف نہیں ہے، ہم ان سے چیز لے لیتے ہیں اور وہ ہم سے لے لیتے ہیں۔ (علام ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : امام نسائی نے اس روایت کا کچھ نقل کیا ہے، یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter on who took something without the permission of its owner] · Hadith 6869
