مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يَكُونُ بِهِ الْبَاسُورُ] · حديث 1284
1284 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بِيَ الْبَاسُورَ فَيَسِيلُ مِنِّي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَسَالَ مِنْ قَرْنِكَ إِلَى قَدَمِكَ فَلَا وُضُوءَ عَلَيْكَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: صَاحِبُ مَنَاكِيرَ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا' اس نے عرض کی: اے رسول ! مجھے بواسیر کی شکایت ہے' میرا مواد نکلتا رہتا ہے' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم وضو کر لو' پھر اس کے بعد وہ( مواد) نکل کرتمہارے پاؤں تک بھی بہتارہے ' تو تم پر وضو لازم نہیں ہو گا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اس کی سندمیں ایک راوی عبدالملک بن مہران ہے ' عقیلی کہتے ہیں: یہ منکر روایات نقل کرنے والا فرد ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ
Hadith 1284
