مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَحْكَامِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ ظَلَمَ مِسْكِينًا] · حديث 7066
7066 - وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «يَقُولُ اللَّهُ: اشْتَدَّ غَضَبِي عَلَى مَنْ ظَلَمَ مَنْ لَا يَجِدُ نَاصِرًا غَيْرِي» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّهْدِيُّ كَذَا هُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ إِلَّا مِسْعَرَ بْنَ يَحْيَى النَّهْدِيَّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ بِخَبَرٍ ذَكَرَهُ لَهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰٰ فرماتا ہے: میر اغضب اس شخص پر شدید ہو گا، جوکسی ایسے شخص پر ظلم کرتا ہے، جو میرے علاوہ کسی اور کو مددگار نہیں پاتا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعر بن حجاج نہدی ہے، طبرانی میں اسی طرح ہے، جبکہ میں نے مسعر بن یحییٰ نہدی کا ذکر پایا ہے، جسے امام ذہبی نے ایک روایت کے حوالے سے ضعیف قرار دیا ہے، جو انہوں نے اس کے حوالے سے نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
عَلِيٍّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Rulings] › Gate among those who oppress a poor] · Hadith 7066
