مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً] · حديث 3168
3168 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ» " قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّمَّاسُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ
حضرت عبداللہ بن عمر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: " جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے ' وہ (جمعہ کی نماز کو ) پا لیتا ہے ' البتہ جو رکعت رہ گئی تھی وہ اسے ادا کر لے گا"۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ' تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: البتہ وہ اس رکعت کو ادا کرے گا ' جو رہ گئی تھی"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن سلیمان دماس ہے ' جس کا ذکر ابن ابو حاتم نے کیا ہے ' انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ' ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب " الثقات" میں کیا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › A gate in the one who overlooks you from the Friday prayer] · Hadith 3168
