مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّفْقَتَيْنِ فِي صَفْقَةٍ أَوِ الشَّرْطِ فِي الْبَيْعِ] · حديث 6382
6382 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ صَفْقَتَيْنِ فِي صَفْقَةٍ وَاحِدَةٍ». قَالَ سِمَاكٌ: الرَّجُلُ يَبِيعُ الْبَيْعَ فَيَقُولُ: هُوَ بِنُسَاء بِكَذَا وَكَذَا. وَهُوَ بِنَقْدٍ بِكَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی سودے میں دوسودے کرنے سے منع کیا ہے۔ سماک نامی راوی کہتے ہیں: (اس سے مراد یہ ہے: )ایک شخص کوئی چیز فروخت کرتا ہے اور پھر یہ کہتا ہے : ادھار کی صورت میں یہ اتنے اتنے کی ہوگی اور نقد کی صورت میں یا اتنے اتنے کی ہوگی ۔یہ روایت امام بزار اور امام احمد نے نقل کی ہے۔
سِمَاكٌ الرَّجُلُ يَبِيعُ الْبَيْعَ ← صَفْقَتَيْنِ فِي صَفْقَةٍ وَاحِدَةٍ. ← «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of what came in the two deals in a deal or a condition in the sale] · Hadith 6382
