مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا كَذَّبَ فِيهِ غَيْرَهُ] · حديث 692
692 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا كَمَا سَمِعَ، فَإِنْ كَانَ بِرًّا وَصِدْقًا فَلَكَ [وَلَهُ]، وَإِنْ كَانَ كَذِبًا فَعَلَى مَنْ بَدَأَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جو شخص بات کو اسی طرح بیان کرتے ، جس طرح اس نے سنی تھی ، تو اگر وہ بات نیکی اور سچائی والی ہوئی ، تو تمہیں بھی اور اس کو بھی ) اس کا اجر ملے گا اور اگر وہ ( بات ) جھوٹ ہوئی تو اس کا وبال ، اس شخص پر ہوگا، جس نے اس کا آغاز کیا تھا " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔
مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا كَمَا ← النَّبِيِّ ← اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 692
