مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ بَيْعِ الدُّورِ وَالْأَرَاضِي وَالنَّخِيلِ] · حديث 6539
6539 - «عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَقَاسَمْتُ أَخِي، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " لَا يُبَارَكُ فِي ثَمَنِ أَرْضٍ، وَلَا دَارٍ لَا يُجْعَلُ فِي أَرْضٍ وَلَا دَارٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعَ؛ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَغَيْرُهُمَا، وَقَدْ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَأَحْمَدُ، وَغَيْرُهُمَا.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا میں نے اپنے ایک بھائی کے ساتھ معاملہ طے کیا، تو حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ’’زمین کی قیمت یا گھر کی قیمت میں برکت نہیں رکھی جاتی جبکہ وہ قیمت کسی اور زمین یا گھر میں نہ خرچ کی جائے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ، ثوری اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحییٰ بن معین ،امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے۔
قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقَاسَمْتُ أَخِي فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ← عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ
Hadith 6539
