مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَجْرِي عَلَيْهِ أَجْرُهُ بَعْدَ مَوْتِهِ] · حديث 4758
4758 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مُرَابِطٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنْ عَمِلَ عَمَلًا أُجْرِيَ عَلَيْهِ مِثْلُ مَا عَمِلَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا [فَهُوَ] يَدْعُو لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِيمَنْ عَلِمَ عِلْمًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلى الله عليہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’چارقسم کے لوگ ایسے ہیں جن کے اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتے ہیں وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرادے رہا ہو وہ شخص جو کوئی ایساعمل کرے کہ اس کو اس حوالے سے اجر دیا جائے کہ جو اس کی مانند عمل کرتا ہے وہ شخص جوکوئی چیزصدقہ دے تو اس کا عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے ، جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے وہ شخص جونیک اولاد چھوڑ کر جائے اور وہ اس کے لئے دعا کرے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس سے پہلے اس کی ایک سنداس باب میں گزر چکی ہے، جو علم حاصل کرنے کے بیان میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ ← أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [Chapter in whom his reward is paid after he dies] · Hadith 4758
