مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ] · حديث 4224
4224 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ، فَأَخَذَ جِبْرِيلُ بِثَوْبِهِ فَقَالَ: لَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن اُبی کی نماز جنازہ ادا کرنے کا ارادہ کیا، تو حضرت جبرائیل علیہ السلام (مطبوعہ نسخے میں یہ لفظ طرح ہے، ویسے دیگر روایات میں یہ بات مذکور ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن تھامنے والے فرد، حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے) نے آپ کا کپڑا پکڑ لیا اور عرض کی: آپ ان میں سے کسی ایک کی نماز جنازہ ادا نہ کریں اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہوں۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور اس کے بارے میں کام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 4224
