مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ مَنْ عَلِمَ فَلْيَعْمَلْ] · حديث 749
749 - عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كُلُّ بُنْيَانٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا - وَأَشَارَ بِكَفِّهِ - وَكُلُّ عِلْمٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ بِحَالٍ.
حضرت واثلہ ب ن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " ہر عمارت اپنے بنانے والے کے لیے وبال ہو گی، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے ، جو اس طرح ہو ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ۔ اور قیامت کے دن ہر علم ۔ اپنے صاحب کے لیے وبال ہو گا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ، جو اس پر عمل کرے "۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے ابن حبان کہتے ہیں : اس سے استدلال کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے ۔
وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ،
Hadith 749
