مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ بَابُ خُرُوجِ أَهْلِ مَكَّةَ مِنْهَا] · حديث 5773
5773 - عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «سَيَخْرُجُ أَهْلُ مَكَّةَ مِنْهَا، وَلَا يُعَمِّرُونَهَا إِلَّا قَلِيلًا ثُمَّ تُعَمَّرُ، وَتَمْتَلِئُ وَتُبْنَى، ثُمَّ يَخْرُجُونَ مِنْهَا، وَلَا يَعُودُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”عنقریب اہل مکہ وہاں سے نکل جائیں گے صرف تھوڑے سے لوگ اسے آباد کریں گے پھر اسے دوبارہ آباد کیا جائے گا یہ بھر جائے گا۔ یہاں عمارات قائم ہو جائیں گی پھر وہ لوگ یہاں سے نکلیں گے اور دوبارہ کبھی اس کی طرف نہیں آئیں گے۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ ٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
النَّبِيِّ ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّهُ
Hadith 5773
