مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ تَنْظِيفِ الْمَسَاجِدِ] · حديث 1957
1957 - «عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَلْقُطُ الْقَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ فَتُوُفِّيَتْ، فَلَمْ يُؤْذَنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدَفْنِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِذَا مَاتَ لَكُمْ مَيِّتٌ فَآذِنُونِي " وَصَلَّى عَلَيْهَا وَقَالَ: " إِنِّي رَأَيْتُهَا فِي الْجَنَّةِ [لَمَّا كَانَتْ] تَلْقُطُ الْقَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ فِي تَرَاجِمِ النِّسَاءِ: الْخَرْقَاءُ السَّوْدَاءُ الَّتِي كَانَتْ تُمِيطُ الْأَذَى عَنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ بَعْدَ هَذَا الْكَلَامِ إِسْنَادًا عَنْ أَنَسٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَرِجَالُ إِسْنَادِ أَنَسٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ فَائِدٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ وَقِيلَ فِيهِ: فَائِدُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ وَهْمٌ. قُلْتُ: وَحَدِيثُ أَبِي قِرْصَافَةَ فِي الْبَابِ قَبْلَ هَذَا فِي إِخْرَاجِ الْقُمَامَةِ مِنَ الْمَسْجِدِ وَأَنَّهُ مُهُورُ الْحُورِ الْعِينِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون مسجد سے کوڑا کرکٹ صاف کیا کرتی تھی اس کا انتقال ہو گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو دفن کی اطلاع نہیں دی گئی ۔ نبی اکرم ق نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کا انتقال ہو تو مجھے اطلاع دیا کرو، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے خواتین سے متعلق حالات میں یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ " خرقہ " نام کی خاتون ہے جو سیاہ فام تھی، یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسجد میں صفائی کیا کرتی تھی، انہوں نے اس کلام کے بعد ایک سند نقل کی ہے ، جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہے وہ بیان کرتے ہیں : اس کے بعد راوی نے یہ حدیث ذکر کی ہے ، اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت کی سند کے رجال " صحیح" کے رجال ہیں جب کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی سند کے رجال میں ایک شخص عبدالعزیز بن فائد ہے ، جو مجہول ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا گیا ہے ، کہ یہ فائد بن عمر ہے، لیکن یہ وہم ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابوقر صافہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث بھی اس باب سے تعلق رکھتی ہے ، جو اس سے پہلے مسجد کی صفائی کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، اس میں یہ مذکور ہے: یہ کام حورعین کا مہر ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 1957
