مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ فَاتَتْهُ الْخُطْبَةُ] · حديث 3164
3164 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الْخُطْبَةَ فَالْجُمُعَةُ رَكْعَتَانِ وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْهَا فَلِيُصَلِّ أَرْبَعًا، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلَا يَتَعَدُّ بِالسَّجْدَةِ حَتَّى يُدْرِكَ الرَّكْعَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کو خطبہ مل جائے تو جمعہ کی دورکعات ہوں گی' اور جو شخص اس کو نہ پائے تو وہ چار رکعات ادا کرے اور جو شخص رکوع کو نہیں پاتا ہے' تو وہ سجدے کے ذریعے رکعت کو شمار نہیں کرے گا جب تک وہ رکوع کو نہیں پا لیتا ۔ یہ رویت امام طبرانی نے معجم کبیر میں"موقوف" روایت کے طور پر نقل کی ہے ' اور اس کے رجال " ثقہ" ہیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 3164
