مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ مَا تَصَدَّقْتَ فَأَبْقَيْتَ] · حديث 4602
4602 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ أَنْ يُذْبَحَ شَاةٌ فَيُقَسِّمَهَا بَيْنَ الْجِيرَانِ، قَالَ: فَذَبَحْتُهَا فَقَسَمْتُهَا بَيْنَ الْجِيرَانِ، وَرُفِعَتِ الذِّرَاعُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ أَحَبُّ الشَّاةِ إِلَيْهِ الذِّرَاعَ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ: مَا بَقِيَ عِنْدَنَا مِنْهَا إِلَّا الذِّرَاعُ قَالَ: " كُلُّهَا بَقِيَ إِلَّا الذِّرَاعَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت بکری زبح کی گئی اور اس کا گوشت پڑوسیوں میں تقسیم کر دیا گیا حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اسے زبح کیا تھا اور میں نے ہی اسے پڑوسیوں میں تقسیم کیا تھا پھر دستی کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا بکری کے گوشت میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ دستی کا گوشت تھاجب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اب ہمارے پاس صرف ایک دستی بچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: باقی سب بچ گیا ہے صرف ایک دستی نہیں بچی ہے۔ یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 4602
