مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَمَعْرِفَةِ الْحَلَالِ مِنَ الْحَرَامِ] · حديث 794
794 - عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَهُوَ حَلَالٌ، وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَفْوٌ، فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّهِ عَافِيَتَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيَنْسَى شَيْئًا " ثُمَّ تَلَا " {وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا} [مريم: 64]». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :" اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں جس چیز کو حلال قرار دیا ہے وہ حلال ہے اور جسے حرام قرار دیا ہے وہ حرام ہے اور جس کے حوالے سے وہ خاموش رہا ہے تو یہ معافی ہے تو تم اللہ تعالی سے اس کی عطا کردہ عافیت کو قبول کرو !بے شک اللہ تعالی کسی چیز کو بھولتا نہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی :" اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے"۔یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
أَبِي الدَّرْدَاءِ،
Hadith 794
