مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ إِجْمَارِ الْمَسْجِدِ] · حديث 1960
1960 - عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ كَانَ يُجْمِرُ الْمَسْجِدَ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ،، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسجد میں ہر جمعہ کے دن دھونی دیا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے، جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے " ثقہ " قرار دیا ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔
Hadith 1960
