مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ نَسِيَ مَسْحَ رَأْسِهِ] · حديث 1234
1234 - عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ نَسِيَ مَسْحَ الرَّأْسِ، فَذَكَرَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَوَجَدَ فِي لِحْيَتِهِ بَلَلًا - فَلْيَأْخُذْ مِنْهُ، وَلِيَمْسَحْ بِهِ رَأْسَهُ ; فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُهُ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ بَلَلًا فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " جو شخص (وضو کرتے ہوئے ) سر کا مسح بھول جائے ' اور وہ اسے اس وقت یاد آئے ' جب وہ نماز ادا کر رہا ہو تو اگر وہ اپنی داڑھی میں تری پالیتا ہے ' تو وہ تری لے کر اس کے ذریعے اپنے سر کا مسح کر لے ' یہ اس کے لیے کفایت کر جائے گا ' اور اگر اسے تری نہیں ملتی ہے ' تو پھر وہ وضو اور نماز کو دہرا لے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ کذاب ہے۔
ابْنِ مَسْعُودٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › A door in whomever forgets to wipe his head] · Hadith 1234
