مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي ذَمِّ الْكَذِبِ] · حديث 609
609 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَمَلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: " الصِّدْقُ، فَإِذَا صَدَقَ الْعَبْدُ بَرَّ، وَإِذَا بَرَّ آمَنَ، وَإِذَا آمَنَ دَخَلَ الْجَنَّةَ ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَمَلُ النَّارِ؟ قَالَ: " الْكَذِبُ، إِذَا كَذَبَ الْعَبْدُ فَجَرَ، وَإِذَا فَجَرَ كَفَرَ، وَإِذَا كَفَرَ دَخَلَ [يَعْنِي] النَّارَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! جنت کا عمل کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سچ بولنا ، کیونکہ جب بندہ سچ بولے گا، تو نیکی کرے گا ، جب وہ نیکی کرے گا تو مومن ہوگا اور جب وہ مومن ہوگا تو جنت میں داخل ہو جائے گا، اس شخص نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! جہنم کا عمل کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جھوٹ بولنا ، کیونکہ جب آدمی جھوٹ بولے گا، تو گناہ کرے گا ، جب گناہ کرے گا ، تو کفر کرے گا اور جب کفر کرے گا تو اس میں داخل ہو جائے گا ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے گا ۔ یہ روایت امام احمد نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ۔
عبدِ الله بْنِ عَمْرٍو أنَّ رجلًا جاءَ إلى النبيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Discrimination of Lies] · Hadith 609
