مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابُ صَدَقَةِ السِّرِّ] · حديث 4636
4636 - عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا - وَيَأْتِي بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ; وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
حضرت معاویہ بن حیدة رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’پوشیدہ طور پر صدقہ دینا پروردگار کے غضب کو بجھادیتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ وہ طویل روایت نیکی سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبد اللہ ہے، جسے دحیم نے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے۔
النَّبِيِّ ← معاوية بن حيدة
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › Chapter of the Secret Charity] · Hadith 4636
