مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ طَلَبِ الْإِسْنَادِ مِمَّنْ أَرْسَلَ] · حديث 669
669 - عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ قَالَ: قَامَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَوْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ إِلَى الْحَسَنِ، فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَحَادِيثَ تُحَدِّثُ بِهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْنِدْهَا لَنَا، فَقَالَ: سَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ، فَقَالَ: حَدِيثُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قِيَامِ السَّاعَةِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُدَامَةَ - وَكَانَ امْرَأَ صِدْقٍ - عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَامُوا وَقَالُوا: كِدْنَا نَغْلِبُ عَلَى هَذَا الشَّيْخِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا، وَفِي إِسْنَادِهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
مبارک بن فضالہ بیان کرتے ہیں : اسماعیل بن ابراہیم ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ابراہیم بن اسماعیل ، حسن بصری کے سامنے کھڑے ہوئے اور بولے : اے ابو سعید ! ہم نے آپ سے کئی ایسی احادیث سنی ہیں ، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہیں ، آپ ان کی سند ہمارے سامنے بیان کر دیں احسن بصری نے فرمایا : تم ( جس ( حدیث ) کے بارے میں چاہو پوچھو لو ، تو ان صاحب نے کہا : قیامت قائم ہونے کے بارے میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول حدیث ( کی سند آپ بیان کر دیں ) تو حسن بصری نے جواب دیا : یہ حدیث حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے اور یہ حدیث حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے ، اور یہ حدیث عبداللہ بن قدامہ نے جو ایک سچے آدمی تھے ، انہوں نے حضرت اسود بن سریع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مجھے بیان کی ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : تو وہ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور بولے : ہم اس بزرگ ( یعنی حسن بصری ) پر غالب نہیں آ سکتے ہیں ۔
فَقَامُوا ← النَّبِيِّ ← الأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُدَامَةَ، وَكان امْرَأَ صِدْقٍ، ← النَّبِيِّ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← النَّبِيِّ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← حَدِيثُ النَّبِيّ فِي قِيَامِ السَّاعَةِ ← سَلْ عَمَّا بَدَا لَکَ ← رَسُولِ اللَّهِ فَأَسْنِدْهَا لَنَا ← نَسْمَعُ مِنْكَ أَحَادِيثَ تُحَدِّثُ بِهَا ← يَا أَبَا سَعِيدٍ ← قَامَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَوْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ إِلَى الْحَسَنِ ← مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ،
Hadith 669
