مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ [بَابُ الدَّعْوَةِ فِي الْوَلِيمَةِ وَالْإِجَابَةِ] · حديث 6155
6155 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «أَجِيبُوا الدَّاعِيَ، وَلَا تَرُدُّوا الْهَدِيَّةَ، وَلَا تَضْرِبُوا الْمُسْلِمِينَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ -، وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الْبَزَّارِ: " «أَجِيبُوا الدَّاعِيَ إِذَا دُعِيتُمْ» " -، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:’’ دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرو اور تحفے کو واپس نہ کرو اور مسلمانوں کو مارو نہیں‘‘۔یہ روایت امام احمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام بزار کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’ دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرو جب تمہیں بلایا جائے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 6155
