مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فِي السَّحَرِ] · حديث 1983
1983 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ حَابِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِيُّ مِنَ السَّحَرِ، وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: مُرَاءُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، أَرْعِبُوهُمْ فَمَنْ أَرْعَبَهُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَأَتَاهُمُ النَّاسُ فَأَخْرَجُوهُمْ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ مِنَ السَّحَرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
عبداللہ بن غابرالہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ سحری کے وقت مسجد میں داخل ہوئے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ نصیب ہو ا تھا انہوں نے مسجد کے آگے والے حصے میں کچھ لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: رب کعبہ کی قسم یہ دکھا وا کرنے والے لوگ ہیں انہیں بھگاؤ جو شخص انہیں بھگا ئے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا ، تو کچھ لوگ ان لوگوں کے پاس گئے ( یا حضرت حابس بن سعد رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس گئے ) اور انہیں وہاں سے نکال دیا پھر حضرت حابس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بے شک فرشتے سحری کے وقت مسجد کے آگے والے حصے میں نماز ادا کرتے ہیں۔ یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن غابر الہانی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ غَابِرٍ الأَلْهَانِيِّ،
Hadith 1983
