مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْجَمَاعَةِ] · حديث 2133
2133 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً». وَفِي رِوَايَةٍ: " «بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً» ". وَفِي رِوَايَةٍ: " «كُلُّهَا مِثْلُ صَلَاتِهِ» ". وَفِي رِوَايَةٍ: " «كُلُّهَا مِثْلُ صَلَاتِهِ فِي بَيْتِهِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ - وَهُوَ الَّذِي قَالَ: " فِي بَيْتِهِ " فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اس کے تنہا نماز ادا کرنے پر بیس سے زیادہ درجہ فضیلت رکھتا ہے "۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : " پچیس درجہ فضیلت رکھتا ہے " ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: " وہ سب درجات اس کی نماز کی مانند ہوں گے"۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : " ان میں سے ہر ایک اس کے اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کی مانند ہو گا"۔ یہ روایت امام احمد امام ابو یعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور انہوں نے ہی یہ الفاظ نقل کیے ہیں : " اس کے اپنے گھر میں " انہوں نے الفاظ معجم کبیر میں نقل کیے ہیں ، امام احمد کے رجال " ثقہ " ہیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 2133
