مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ باب · حديث 6125
6125 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «الْحَيَّاتُ مَا سَالَمْنَاهُنَّ مُنْذُ حَارَبْنَاهُنَّ، فَمَنْ رَأَى مِنْهُنَّ شَيْئًا فَلْيَقْتُلْهُ، فَإِنَّهُ لَا يَبْدُو لَكُمْ مُسْلِمُوهُمْ وَمَنْ تَرَكَ شَيْئًا مِنْهُنَّ خِيفَةً فَلَيْسَ مِنَّا» ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ سانپوں کے ساتھ جب سے ہم نے جنگ شروع کی ہے ہم نے جنگ ختم نہیں کی جو شخص ان میں سے کسی کو دیکھتا ہے اسے چاہیے کہ اسے ماردے کیونکہ ان سانپوں میں سے مسلمان تمہارے سامنے نہیں آئیں گے جوشخص خوف کی وجہ سے ان میں سے کسی کو چھوڑے گا وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : )میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابو داؤ د نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عجلان ہے اور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 6125
