مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ تَفْرِقَةِ الصَّدَقَاتِ] · حديث 4466
4466 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «أَنَّهُ كَانَ إِذَا بَعَثَ السُّعَاةَ عَلَى الصَّدَقَاتِ أَمَرَهُمْ بِمَا أَخَذُوا مِنَ الصَّدَقَاتِ أَنْ يُجْعَلَ فِي ذَوِي قَرَابَةِ مَنْ أُخِذَ مِنْهُمُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ قَرَابَةٌ فَلِأُولِي الْعَشِيرَةِ، ثُمَّ لِذِي الْحَاجَةِ مِنَ الْجِيرَانِ وَغَيْرِهِمْ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: جب آپ زکوٰۃ وصول کرنے کے اہلکاروں کو بھیجتے تھے ،تو انہیں یہ ہدایت کرتے تھے کہ وہ جب زکوٰۃ وصول کر لیں ،تو جن لوگوں سے زکوٰۃ وصول کی ہے ان کے قریبی رشتہ داروں کو درجہ بدرجہ دیں: اگر قریبی رشتہ دار نہ ہوں، تو خاندان کے دیگر افراد کو دیں، پھر ان کے پڑوسیوں اور دیگر افراد میں سے حاجت مند لوگوں کو وہ دے د یں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبد الرحمن وقاصی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
فِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. ← ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [Chapter separating alms alms] · Hadith 4466
