مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ جَاءَهُ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ] · حديث 4553
4553 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذِهِ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ آتَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِطِيبِ نَفْسٍ أَوْ طِيبِ طُعْمَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ آتَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ مِنَّا وَغَيْرِ طِيبِ طُعْمَةٍ وَإِشْرَافٍ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ یہ دنیا سرسبز اورمیٹھی ہے، اور جس شخص کو ہم اپنی خوشی کے ساتھ کوئی چیز دیتے ہیں، یا کوئی پاکیزہ چیز دیتے ہیں، جواس کے لالچ کے بغیر ہو، تو اس شخص کے لئے اس چیز میں برکت رکھی جائے گی، اور جس شخص کو ہم کوئی چیز اپنی خوشی کے بغیر د یتے ہیں، اور اپنی خواہش کے بغیر دیتے ہیں، اور وہ شخص اس کا لالچ بھی رکھتا ہو تو اس کے لئے اس چیز میں برکت نہیں رکھی جائے گی‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
عَائِشَةَ
Hadith 4553
