مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْبُكُورِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ] · حديث 552
552 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «اغْدُوَا فِي طَلَبِ الْعِلْمِ ; فَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ يُبَارِكَ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا، وَيَجْعَلَ ذَلِكَ يَوْمَ الْخَمِيسِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوِيدٍ، وَهُوَ يَسْرِقُ الْحَدِيثَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " علم کے حصول کے لیے صبح جاؤ ! کیونکہ میں نے اپنے پروردگار سے یہ دعا کی ہے : کہ وہ میری امت کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے " ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کام ( یعنی لوگوں کو تعلیم دینے ) کے لیے جمعرات کا دن مخصوص کیا تھا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے جو حدیث چوری کرتا ہے ۔
عَائِشَةَ
Hadith 552
