مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الزِّيَادَةِ مِنَ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ بِهِ] · حديث 574
574 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مِنْ مَعَادِنِ التَّقْوَى تَعَلُّمُكَ إِلَى مَا عَلِمْتَ مَا لَمْ تَعْلَمْ، وَالنَّقْصُ فِيمَا قَدْ عَلِمْتَ قِلَّةُ الزِّيَادَةِ فِيهِ، إِنَّمَا يُزْهِدُ الرَّجُلَ فِي عِلْمِ مَا لَمْ يَعْلَمْ قِلَّةُ الِانْتِفَاعِ بِمَا قَدْ عَلِمَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
ضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " تقویٰ کے معدن میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تمہیں جس چیز کا علم ہے ، اس کے ہمراہ تم اس چیز کا بھی علم حاصل کرو، جس کا تمہیں علم نہیں ہے ، تم جو چیز جانتے ہو، اس میں کمی اس میں اضافے کی قلت ہے ، آدمی اس وقت تک علم سے بے رغبتی اختیار نہیں کرتا ، جب تک وہ یہ نہیں جان لیتا کہ اس نے جو علم حاصل کیا ہے ، اس سے تھوڑا نفع حاصل ہوا ہے " ۔ یہ روایت امام طبرا نی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ منکر الحدیث ہے ۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on adding to knowledge and working on it] · Hadith 574
