مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ الِاحْتِكَارِ] · حديث 6476
6476 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَبَرِئَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْهُ، وَأَيُّمَا أَهْلِ عَرْصَةٍ أَصْبَحَ فِيهِمُ امْرُؤٌ جَائِعٌ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُمْ ذِمَّةُ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِشْرٍ الْأُمْلُوكِيُّ؛ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ جو شخص چالیس دن تک اناج کی ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے لاتعلق ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے لاتعلق ہو جاتا ہے اور جس بھی محلے کے لوگ ایسی حالت میں صبح کرتے ہیں کہ ان کے درمیان کوئی بھوکا شخص موجود ہو ‘ تو ان لوگوں سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے ‘‘ ۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ امام بزار اورامام طبرانی نےمعجم وسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبشر املوکی ہے ‘ جسےیحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے۔
النَّبِيِّ ← ابْنِ عُمَرَ
Hadith 6476
