مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِي الرِّكَازِ وَالْمَعَادِنِ] · حديث 4410
4410 - «عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَدَخَلَ صَاحِبٌ لَنَا إِلَى خَرِبَةٍ فَقَضَى حَاجَتَهُ، فَتَنَاوَلَ لَبِنَةً يَسْتَطِيبُ بِهَا فَانْهَارَتْ عَلَيْهِ تِبْرًا، فَأَخَذَهَا فَأَتَى بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِهَا، فَقَالَ: " زِنْهَا ". فَوَزَنَهَا، فَإِذَا هِيَ مِائَتَا دِرْهَمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذَا رِكَازٌ، وَفِيهِ الْخُمْسُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر گئے ،ہم میں سے ایک شخص ایک کھنڈر میں قضائے حاجت کے لئے گیا، اس نے طہارت حاصل کرنے کے لئے ایک اینٹ لی، تو اس کے نیچے سے سونانکل آیا، اس نے وہ لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا وزن کرو،اس نے اس کا وزن کیا ،تو وہ دوسو درہم کی قیمت کا تھا ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دفینہ ہے، اور اس میں خمس کی ادائیگی لازم ہوگی۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبد الرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن عدی نے اسے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 4410
