مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ بَيْعِ اللَّبَنِ فِي الضَّرْعِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 6485
6485 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةٌ حَتَّى تُطْعَمَ، وَلَا صُوفٌ عَلَى ظَهْرٍ، وَلَا لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ». قُلْتُ: النَّهْيُ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ پھل کو فروخت کیا جائے جب تک وہ کھانے کے قابل نہیں ہو جاتا اور نہ ہی ( جانور کی ) پشت پر موجود اون کو فروخت کیا جائے اور نہ ہی تھن میں موجود دودھ کوفروخت کیا جائے ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : پھل کی فروخت کی ممانعت کے بارے میں حدیث ’’صحیح‘‘میں مذکور ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
«نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 6485
