مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ طَلَبِ الرِّزْقِ مِنْ بَابِهِ] · حديث 6285
6285 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «ضَرْبُ مَثَلِ الرِّزْقِ كَمَثَلِ حَائِطٍ لَهُ بَابٌ، فَمَا حَوْلَ الْبَابِ سُهُولَةٌ، وَمَا حَوْلَ الْحَائِطِ وَعْرٌ وَوَعْثٌ، فَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ بَابِهِ أَصَابَهُ كُلَّهُ وَسَلِمَ، وَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ حَائِطِهِ وَقَعَ فِي الْوَعْرِ وَالْوَعْثِ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَيْهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا الرِّزْقُ الَّذِي يَسَّرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ قَيْسٍ لَمْ يَسْمَعَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رزق کی مثال یوں بیان کی جاسکتی ہے جیسے ایک دیوار ہے جس کا ایک دروازہ ہے دروازے والی جگہ میں سہولت پائی جاتی ہے اور دیوار کے اردگر دوالی جگہ میں دشواری اور سختی پائی جاتی ہے‘ جو شخص دروازے والی طرف سے اندر داخل ہوگا وہ مکمل اندرآ جائے گا اور سلامت رہے گا اور جو شخص دیوار والی طرف سے اندر آنے کی کوشش کرے گا وہ دشواری اور سختی میں داخل ہو جائے گا یہاں تک کہ اس تک پہنچ جائے گا آدمی کو صرف وہی رزق نصیب ہوتا ہے ‘جواللہ تعالیٰ نے اس کے لئے آسان کیا ہو۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی اور سلیمان بن قیس نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [The door to earnings from its door] · Hadith 6285
