مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَحْكَامِ] ‹ بَابٌ فِي الشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ] · حديث 7046
7046 - وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ «أَنَّهُ شَهِدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ». قَالَ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ: سَأَلْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ عَنِ الْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ هَلْ يَجُوزُ فِي الطَّلَاقِ وَالْعَتَاقِ؟ فَقَالَ: لَا؛ إِنَّمَا هَذَا فِي الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ وَأَشْبَاهِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وِجَادَةً، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ گواہی دے کر یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ دے دیا تھا۔ زید بن حباب بیان کرتے ہیں: میں نے امام مالک بن انس سے، قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ دینے کے بارے میں دریافت کیا، کیاغلام اور طلاق دینے کے بارے میں یہ درست شمار ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! یہ خریدو فروخت اور اس طرح کی چیزوں کے بارے میں ہے۔ یہ روایت امام احمد نے ”وجادہ“ کے طور پر روایت کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ «أَنَّهُ شَهِدَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Rulings] › Chapter in the witness and the oath] · Hadith 7046
