مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ لَا تَضُرُّ الْجَهَالَةُ بِالصَّحَابَةِ لِأَنَّهُمْ عُدُولٌ] · حديث 690
690 - عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْنَاهُ مِنْهُ، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ يَكْذِبُ بَعْضُنَا بَعْضًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حمید بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے ، انہوں نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ہم لوگ ( یعنی صحابہ کرام ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے تم لوگوں کو جو کچھ بھی بیان کریں گے ، وہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہوگا ، کیونکہ ہم میں سے کوئی ایک کسی دوسرے کے ساتھ بھی جھوٹ نہیں بولتا ہے ، ( یا کسی اور کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب نہیں کرتا ہے ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات کیسے منسوب کر سکتا ہے ؟ ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ ← كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ← حُمَيْدٍ
Hadith 690
