مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ رَكَعَ وَحْدَهُ ثُمَّ دَخَلَ فِي الصَّفِّ] · حديث 2539
2539 - عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: «إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ رُكُوعٌ فَلْيَرْكَعْ حِينَ يَدْخُلُ ثُمَّ يَدِبُّ رَاكِعًا حَتَّى يَدْخُلَ فِي الصَّفِّ فَإِنَّ ذَلِكَ السُّنَّةُ»، قَالَ عَطَاءٌ: وَقَدْ رَأَيْتُهُ يَصْنَعُ ذَلِكَ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَقَدْ رَأَيْتُ عَطَاءً يَصْنَعُ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو منبر کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو جب وہ داخل ہوا ہے، تو وہ رکوع میں چلا جائے اور پھر رکوع کے عالم میں جھک کر چلتا ہوا صف میں شامل ہو جائے، یہ چیز سنت ہے۔ عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال "صحیح " کے رجال ہیں۔
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَی الْمِنْبَرِ ← عَطَاءٌ، اَنَّہٗ
Hadith 2539
